اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فتح پارٹی کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ امین مقبول نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی فلسطین کی نئی حکومت کی تشکیل کے لئے حماس تحریک کے سینیئر رکن موسی ابومرزوق کے ساتھ گفتگو کر رہی ہے۔
امین مقبول نے کہا کہ حکومت کی تشکیل میں حماس تحریک کا انتہائی مثبت کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور گفتگو کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے رامی حمداللہ کی قیادت میں فلسطین کی حکومت نے اقتدار سے ہٹنے کا اعلان کردیا تھا تاہم محمود عباس نے ایک بار پھر رامی حمداللہ کو ہی نئی کابینہ کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔
.......
/169